ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پانی کی فراہمی کیلئے گنگا اور جمنا پر انحصار کم کرنے کی ضرورت: یوگی آدتیہ ناتھ

پانی کی فراہمی کیلئے گنگا اور جمنا پر انحصار کم کرنے کی ضرورت: یوگی آدتیہ ناتھ

Mon, 08 Oct 2018 10:53:06    S.O. News Service

لکھنؤ،8؍اکتوبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گنگا اورجمنا ندیوں کی شفافیت قائم رکھنے کے لئے پانی کی فراہمی کے لئے ان پر انحصار کم کرنے کی ضرورت ہے ۔مسٹر یوگی نے اتوار کو کہا کہ گنگا اور جمنا ندیوں کی شفافیت کو قائم رکھنے اور اس میں وافر مقدار میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ان پر پانی کی فراہمی کے لئے انحصار کم کرنا ہوگا۔ ریاستی حکومت اس ضمن میں بھی ضروری کاروائی کر رہی ہے اس کے لئے ان کے ساحلوں پر پانی کے ٹھہراو کے لئے بڑے بڑے تالاب کی تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بندیل کھنڈ میں پینے کے پانی کے مسائل حل کر نے کے لئے 6دن سوکھی اور ایک دن ختم ہو چکی ندیوں کو دوبارہ جاری کرنے کے ضمن میں کام کر رہی ہے اس کے مناسب نتائج ملنے لگے ہیں۔اپنے رہائش پر بندیل کھنڈ میں پینے کے پانی کے پروجیکٹ سے متعلق نمائش کے دوران مسٹر یوگی نے مہاراشٹرا میں پانی کے مسائل کے حل کے لئے حکومت ۔ سیاسی تنظیموں، این جی اوز اور عوامی شراکت داری سے چلائے جا رہے ''سجلام سفلام ''مہم کو دیکھا مہاراشٹرا میں یہ مہم سوکھے سے متأثر علاقوں میں پانی کی دستیابی کے لئے کامیابی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے اس کی تعریف کرتے ہوئے زرعی پیداوار کمیشن کی سربراہی میں ایک ٹیم کو مہوبہ اور ہمیر پور ضلع میں اس مہم کو پائلٹ پروجیکٹ کی شکل میں نافذ کرنے کے لئے ریسرچ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے ان دونوں اضلاع میں اس مہم کے تحت مقامی ضروریات کے مطابق کام کرنے کو کہاہے ۔ اس کے نتیجے کو دیکھنے کے بعد پورے بندیل کھنڈ علاقے میں اسے نافذ کیا جائے گا۔ تاکہ اس علاقے کے گاؤں گاؤں تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔


Share: